لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کھانے سے پروسٹیٹ، معدے اور پھیپھڑوں کےکینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اٹلی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں موجود لائیسوپین نامی پگمنٹ پروسٹیٹ، معدے اور پھیپڑوں کو کینسر جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتاہے۔
ٹماٹر میں پائے جانے والے سرخ رنگ کے پگمنٹ کی خاصیت ہے کہ یہ پروسٹیٹ، معدے ، پھیپھڑوں کے کینسرکا سبب بننےوالے مادےکےخلاف مدافعت کرتا ہے۔ایک سو پانچ افراد پر ہونےوالی تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں شامل لائیکو پین نامی جزو پروسٹیٹ کے ٹشوز کوبہتر کرتاہے۔ٹماٹر جسم میں خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔