اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے، جو آٹزم کے شکار بچوں کے ساتھ کھیل کر اُن کا دل بہلانے کا کام کرتا ہے۔کاسپر نامی سوشل روبوٹ خود بھی ایک بچے کی طرح ہے، جو خود بہ خود آنکھیں جھپکنے، بانہیں پھیلانے اور بچوں کے ساتھ کھیلنے
کی صلاحیت رکھتا ہے۔روبوٹ کو تیار کرنے والے ماہرین کے مطابق یہ انسان کی طرح بچوں کا دل بہلاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کی خاتون پروفیسر کرسٹین داتن ہین اور بین روبنز نے بتایا کہ ان کا خواب ہے کہ ہسپتال، اسکول اور گھر میں موجود تمام بچوں کو کاسپر جیسا ساتھی دستیاب ہو۔