جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زائد،لرزہ خیز انکشافات

datetime 29  مارچ‬‮  2017 |

گوادر (آئی این پی ) ایڈز ائچ آئی وی کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی منیجر ڈاکٹر داؤد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز کے مر یضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ ضلع کیچ میں 260اور گوادر میں 16مر یض ایڈز کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ ایڈز کی بیماری انتقال خون ، استعمال شدہ سرنج اور دیگر اوزار کے استعمال سے دوسر ے مر یض میں منتقل ہوتاہے۔ ملک بھر کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں ایچ آ ئی وی ٹیسٹ کی سہو لت موجود ہے۔

۔بدھ کو صو بائی ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے تحت معلو ماتی سیشن کا انعقاد محکمہ صحت ضلع گوادر کے آ فس میں سیشن کی صدارت ضلعی ہلیتھ آ فیسر گوادر ڈاکٹر اختر بلیدی نے کی۔سیشن سے خطاب کر تے ہوئے ایڈز ائچ آئی وی کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی منیجر ڈاکٹر داؤد نے شرکاء کو بتا یا کہ ایڈز ایک خطرناک اور موذی مرض ہے جس سے انسان زندگی بھر نقاہت کا شکار ہوتا ہے لیکن بروقت علاج سے مر یض کی حالت سنبھل سکتی ہے مر یضوں میں بنیادی طور پر ایچ آئی وی کا وائرس انتقال خون ، استعمال شدہ سرنج اور دیگر اوزاروں سے پھیلتا ہے بلڈ بنک سے حاصل کیا جانے والا خون بھی ایچ آئی وی ایڈز وائرس کا ایک اہم سبب ہے جہاں بلڈ سستے داموں فروخت کیاجاتا ہے اور مشاہدے میں آیا ہے کہ یہ خون نشہ کی لت میں مبتلا افراد سے حاصل کی جاتی ہے جو اپنا خون سستے داموں بلڈ بنک کو فروخت کرتے ہیں۔ لیکن مرض کی بروقت تشخیص اور علاج سے اس کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے لوگوں میں شعور وآ گہی نہ ہونے کی وجہ سے یہ بیماری دوسر ے انسانوں میں منتقل ہورہی ہے جس کے لےئے ضر ورت اس امر کی ہے کہ اس موذی مرض کے حوالے سے شعور وآگہی کے پروگرام کو تیز کیاجائے اس حوالے سے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ایک لاکھ آ ٹھ ہزار مر یض ایچ آ ئی وی ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہیں

ضلع کیچ میں مر یضوں کی تعداد 260ہے جہاں 224خواتین، 27مرد اور 9بچوں میں ایچ آ ئی وی ایڈز کی تصد یق ہوچکی ہے جبکہ گوادر میں ایچ آ ئی وی ایڈز میں مبتلا مر یضو ں کی تعداد 16ہے جن میں مرد وں کی تعداد 9خواتین کی 4اور بچوں کی 3ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آ ئی وی ایڈز کے علاج کے لےئے سہو لیات فراہم کی گئی ہیں جس کے تحت ملک کے تمام ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں ایچ آ ئی وی ایڈز کی تشخیص اور علاج کی سہو لیات بہم پہنچائی گئی ہیں کوشش کر رہیں کہ رول ہیلتھ سینٹر ( آر ایچ سی) اور بنیادی مراکز صحت ( بی ایچ یوز ) میں بھی یہ سہو لیات پہنچائی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ بر وقت علاج اور احتیاطی تدا بیر اختیار کر نے سے مرض کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے اگر کسی مر یض میں ایچ آ ئی وی ایڈز کی علامات ظا ہر ہوں تو وہ فوراً اسپتال کر رخ کر ے باقاعدگی سے دوائی استعمال کر نے سے مرض کے نقصان مزید کو کم کیا جاسکتا ہے۔ سیشن میں پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم گلزار گچکی، پروجیکٹ منیجر ایچ آ ئی وی تربت غفور دشتی، ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، ڈبیلو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عبدالواحد، سرجن ڈاکٹر الہی بخش، ڈاکٹر اسلم دوستین، ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر فاروق، این آر ایس پی کے رستم جان گچکی، آرسی ڈی سی کے نمائند ے عبدالسلام بلوچ اور سماجی کارکن محمد حیات شر یک تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…