کراچی (این این آئی)سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ نے ہولناک انکشاف کیا ہے کہ 2015 تک کراچی میں ایڈز کے تشخیص ہونے والے کیسز کی تعداد 8058 تھی لیکن اب سندھ بھر میں 11 ہزار 446 افراد میں ایچ آئی وی یا ایڈز کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سندھ بھر میں پائے جانے والے ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد بیالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور مریضوں کی شرح 8.3 فیصد سے بڑھ کر 17.7
فیصد تک جا پہنچی ہے۔خوفناک صورتحال کے باوجود سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام میں اب تک صرف 6 ہزار 757 مریض رجسٹر کئے جا سکے ہیں جبکہ بتیس ہزار سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن ابھی باقی ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے کسی صوبے میں اتنے ایچ آئی وی مریض نہیں جتنے سندھ میں موجود ہیں۔ مہلک مرض سال دو ہزار تیرہ میں دنیا بھر کے اکیس لاکھ افراد کی زندگی نگل چکا ہے۔