لاگوس (آن لائن)نائیجیریا میں کسٹم حکام نے ڈھائی ٹن کے پلاسٹک سے بنے چاول اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ چاول ایک بے ایمان تاجر کی جانب سے ملک میں اسمگل کئے جارہے تھے۔لاگوس کسٹم کے سربراہ نے بتایا کہ ان چاولوں کو تہوار کے سیزن کے دوران مارکیٹ میں بیچا جانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چاول انتہائی لیس دار ہیں اور خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ اسے ابالنے کے بعد کھانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ چاول کہاں سے لائے جارہے تھے، تاہم اس طرح کے چاول گزشتہ برس چین میں بھی برآمد ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ پلاسٹک سے بنائے جانیوالے چاولوں کی بازگشت پاکستان میں بھی سنائی دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی کچھ لوگ اس کام میں ملوث ہیں جو لوگوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں۔