اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹروں نے جھلسی ہوئی خاتون کے علاج کےلئے ایسے جانورکی جلداستعمال کردی کہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک)برازیلی ڈاکٹروں نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک کامیاب تجربہ کیاہے اوراس تجربے میں پہلی بارایک خاتون کی جھلسی ہوئی جلد کےلئے مچھلی کی جلدکواستعمال میں لایاگیاہے ۔

ویب سائٹ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا طریقہ علاج ایک 36 سالہ خاتون ماریہ ڈی سلوا کے لئے استعمال کیا گیا، جن کی جلد پریشر ککر پھٹنے سے بری طرح جھلس گئی تھی۔ متاثرہ خاتون ماریہ نے بتایاہے کہ اسکے بازوؤں، گردن اور چہرے کے کچھ حصے کی جلد جھلس جانے سے وہ بہت تکلیف میں تھی اور ساتھ پریشان بھی تھی کہ اس کی جھلسی ہوئی جلدکاعلاج کیسے ممکن ہوگا۔

ماریہ کواس وقت حیرانی ہوئی جب ڈاکٹروں نے اس کی جھلسی ہوئی جلد پرادویات کی بجائے مچھلی کی تلی ہوئی جلد کاپلسترکرکے لپیٹ دیا۔ماریہ نے بتایاکہ مچھلی کی جلد اس کے جسم پر11دن تک لپیٹی رکھی گئی اورجب اس کواتاراگیاتواس کے زخم بھرچکے تھے جس پروہ خود بھی حیران رہ گئی ۔ ڈاکٹرزنے ماریہ ڈی سلواکی جھلسی ہوئی جلدپریہ تجربہ برازیلین سائنسدانوں ڈاکٹر اوڈریکو موریس، پروفیسر الیزبتھ موریس اور ڈاکٹر اینا پالا کی تحقیقات کی روشنی میں کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یونیوورسٹی آف کیارا کےسائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا تھا کہ تلاپیا مچھلی کی جلد میں بیماری سے بچاؤ اور جراثیموں کو ہلاک کرنے کی غیر معمولی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…