کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد میں ایک ماہ کے دوران 30ہزارشہری پراسراربیماری کاشکارہوگئے ہیں جس کے بعد صوبائی وزیرصحت سندھ نے ملیرمیں ایمرجنسی نافذکردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اس بیماری کی تشخیص کےلئے نمونے حاصل کرلئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیرسندھ ڈاکٹرسکندرمیندرونے ہسپتالوں کے دورے کرناشروع کردیئے ہیں اورجب وہ سعودی آبادہسپتال میں پہنچے توصورتحال دیکھ کرایمرجنسی نافذکرنے کاحکم جاری کردیا۔
ڈاکٹرسکندرمیندرونے کہاکہ کسی بھی وائرس کی تشخیص میں وقت لگتاہے اوراس بیماری میں مبتلامریضوں کے خون کے نمونے لیبارٹری میں بھجوادیئے گئے ہیں ۔ صوبائی وزیرنے احکامات جاری کئے کہ دوسرے ہسپتالوں کے چارسے پانچ ڈاکٹرملیرہسپتال میں بھیجے جائیں اوریہ ڈاکٹریہاں پراس وبائی بیماری پرقابوپانے تک رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔