لاہور(نیوزایجنسی) مرغی کے دیگر جسمانی باقیات ابال کر مختلف اشیائے خوردونوش کے لئے استعمال کرنے کا گھناﺅنا انکشاف، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 600کلوگرام مضر صحت چکن،75لیٹر کوکنگ آئل کو تلف،5یونٹ سیل،12کو جرمانے اور32 کو وارننگ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالاامین مینگل کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں دوسرے روز بھی اچانک چھاپہ مارا۔چیکنگ کے دوران 600 کلوگرام مضر صحت چکن برآمد کرکے دکان کو سیل کر دیا جبکہ مرغی کے دیگر جسمانی باقیات ابال کر مختلف اشیائے خوردونوش کے لئے استعمال کرنے والے پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل کر دیا۔فوڈ کلر کی بجائے نیل اورلیکو استعمال کرنے پر جنید سویٹس پروڈکشن یونٹ ،حیدری ریسٹورنٹ کو فریزر میں گندگی اور ناقص انتظامات پر سیل کر دیا
۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے راوی روڈ پر نصیر دارالماہی کو مچھلی کی سٹور کے ناقص انتظامات پر 20ہزار روپے جرمانہ اور زائد العیادتیل موقع پر ضائع کر دیا۔بند روڈ پر حیدر ریسٹورنٹ کو 25ہزارروپے جرمانہ شہنشاہ ملک شاپ کو3ہزار ،نیو نائس بیکرز اینڈ سویٹس کو25 سو،خیبر ہوٹل کو 5ہزار،کیسپین سی ٹھوکر نیاز بیگ کو ناقص صفائیپر17ہزار،چوک اشک آباد میں بوٹا بیکری کو غذائی اشیا گندے ڈبوں میں پیک کرنے پر5ہزار،سکندر ہوٹل ہربنس پورہ کو کھانے کی تیاری کے ناقص انتظامات اوراسی دوران سگریٹ نوشی پر25سوروپے،نیو گارڈن ٹاؤن میں قدرشاہ جی برگر کو3ہزار ،باٹا پورگیٹ نمبر2پرگلزارمدینہ نان شاپ کو65 سو روپے جرمانہ جبکہ برکت مارکیٹ میں بھولی جوس کارنر کو گلے سڑے انار استعمال کرنے اور پھلوں پر مکھیوں کے بھنبھنانے پر5ہزار روپے جرمانہ اورگلے سڑے کو تلف کردیا۔
راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اٹھارٹی ٹیم نے حاجی فوڈز،دلشاد بیکرز،ڈھوک خان روڈپر احمد نان شاپ،کوئٹہ سبحان کیفے،المدینہ نان شاپ ،ملت کالونی میں طارق آبادی ویلج پال ہوٹل، کمیٹی چوک میں ویلی فوڈز،کراچی برگر،شیر پاؤ کالونی میں المدینہ کیفے،جی ٹی روڈ پر سٹی میرج ہال،گرین چلی ریسٹورنٹ،شاندار ہزارہ ہوٹل اور مارگلہ میرج ہال کو ناقص صفائی اور حشرات الارض کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر وارننگ اور بہتری کے انتظامات جاری کئے ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوجرانوالہ میں اصغر علی روڈ پر جمیل مربہ پروڈکشن یونٹ کو مربہ جات میں کیڑے مکوڑے ،کیمیکل والے نیلے ڈرم اورناقص انتظامات پر سیل کر دیا۔قلعہ دیدار سنگھ میں گورمے بیکرز کو زائدالمعیار غذائی اشیاء اور ناقص صفائی پر 10ہزارروپے جرمانہ کر دیا جبکہ ماشاء اللہ ہوٹل پشاور نان شاپ،سیالکوٹ سویٹس،سلطان ناشتہ پوانئٹ،بسم اللہ چنے،نیو ٹی سٹال،سن خان نان شاپ،سبحان المعراج بیکری،ہائی ٹیک بیکری،سردار بیکری اور نیوسردار بیکری کو ناقص انتظامات پروارننگ جاری کر دی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر طارق مرغ پلاؤ،منظور آباد میں قادری ہوٹل،طیبہ ملک شاپ،منصورہ آباد میں کراچی فوڈ پوائنٹ،حیدر ہوٹل،رضوان ڈرنک کارنر،ماموں کانجن میں داتا نان شاپ،عباس کریانہ سٹور کو ناقص صفائی پر وارننگ جاری کر دی۔