پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

لاڑکانہ میں کتنے ایڈزکے مریض ہیں ،پیپلزپارٹی کی حکومت کےلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر لاڑکانہ میں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا آغاز چانڈکا سول اسپتال سے ہوا جو پریس کلب کے سامنے پہنچا۔ واک میں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سمیت ضلعی حکام نے شرکت کی۔ واک میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل عملہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت بچے اور خواتین بھی شریک تھیں جن کے ہاتھوں میں ایڈز سے بچاؤ کے بینر اور پلے کارڈ تھے۔ واک میں بینڈ کے ذریعے ملی نغموں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر یونس چاچڑ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 10891 ہے جس میں لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1440 مریض بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2011 کی سروے کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے ممکنہ مریضوں کی تعداد 45000 تک ہے جبکہ 22 نومبر سے دوبارہ نئی سروے شروع کرائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف ٹیپو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایچ آئی وی ایڈز پر کنٹرول کرنے کے لیے متحرک ہے اور ہم سب مل کر اس مرض کا خاتمہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…