ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر آپ بھی موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں تو سوناکشی سنہا کے اس مشورے پر عمل کریں 

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ میں فلم ‘‘دبنگ’’ سے اپنے کرئیرکا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی جنہوں نے اپنا وزن کم عرصے میں خاطرخواہ کم کیا ہے اور آج کل وہ بہت زیادہ ہی اسمارٹ نظر آنے لگی ہیں، جب اداکارہ سے ان کے تیزی سے کم ہونے والے وزن کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے رازافشاں کردیا۔سوناکشی سنہا بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں شمارکی جاتی ہیں جن کو ان کے ’’وزن‘‘ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب وہ بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح ’’سلم اینڈ اسمارٹ‘‘ ہوگئی ہیں ، جب ان سے ایک انٹرویو کے دوران ان کے دلکش سراپے سے متعلق پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے سب سے پہلے ‘‘جنک فوڈ’’ سے کنارہ کشی اختیارکی، اداکارہ نے کہا کہ جب انہوں اپنی فلم ‘‘نور’’ کی شوٹنگ کا آغاز کیا تومشکل ترین شیڈول کے باعث وہ ورزش نہیں کرپاتی تھیں اور اس دوران اداکارہ نے اپنی ماں کے ہاتھ سے بنے کھانوں کو مختلف انداز میں کھانا شروع کردیا تھا تاہم جب وہ موٹی ہونے لگیں تو پھر انہوں نے وہ بھی چھوڑ دیا تھا۔اداکارہ سے جب وزن میں کمی کے بعد لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے مختلف تبصروں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا وہ ان منفی تبصروں پر توجہ نہیں دیتی ہیں۔ سوناکشی نے کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو ان کا وزن 90 کلوتھا جو انہوں نے 60 کلوکیا کیونکہ وہ فلموں میں اداکاری کے لیے بہت ضروری تھا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں اسکول میں اپنے بڑھے ہوئے وزن کے باعث بھی بہت تنگ کیا جاتا تھا لیکن میں جیسی بھی تھی مجھے خود پرفخر تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…