اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادکے نجی سکولوں کے بچے منشیات کے عادی نکلے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف اسلام آبادکے نجی سکولوں کے 44سے 53فیصد بچے منشیات کے عادی ہیں ای نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ جس کی صدارت سینیٹررحمان ملک نے کی ْاس اجلاس میں انکشاف کیاگیاکہ اسلام آبادکے نجی سکولوں کے 44سے 53فیصدبچے منشیات کے عادی ہیں ۔حکام نے بتایاکہ اس مکروہ دھندے میں سکولوں کے اساتذہ اورطلباکے ساتھی بھی شریک ہیں جوبچوں کومنشیات پہنچاتے ہیں ۔حکام نے بتایاکہ8ے 16سال کے بچے بھی منشیات کے عادی ہوچکے ہیں ۔جس پرکمیٹی کے ارکان کے کان کھڑے ہوگئے ۔ایک مقامی این جی اوکی سربراہ ماریہ سلطان نے بتایاکہ منشیات کے عادی بچوں میں زیادہ تعداد امیرلوگوں کے بچوں کی ہے ۔دوسری طرف کمیٹی نے آئی جی ،ہوم سیکرٹری اوردیگراعلی حکام کوطلب کرلیاہے ۔جبکہ نجی سکولوں سے اس بارے میں پندرہ روزکے اندراندررپورٹ مانگی ہے ۔