پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سانپ کاٹ لے تو کیا کرنا چاہئے؟مفید معلومات

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہر کوئی جانتا ہے کہ سانپ انسان دشمن جانور ہے، جس سے بچاو بہرحال نہایت ضروری ہے، تاہم اگر زندگی میں کبھی یہ آپ کو ڈس لے تو اس کی علامات کچھ یوں ہو سکتی ہیں۔ جسم کے کسی حصہ پر ایک یا دو بہت چھوٹے سوراخ جو شدید درد کا سبب بن رہے ہوں اور مسلسل متلی، قے اور بے ہوشی کا طاری ہونا۔اسباب: زہریلے سانپ عموماً دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک قسم گڑھا سانپ ہے، جس میں ٹٹریا، تامڑا اورق±طنی ناگ وغیرہ شامل ہے۔اس سانپ کے سر پر دونوں جانب گہرے گڑھے ہوتے ہیں، اسی لئے یہ گڑھا سانپ کہلاتا ہے۔ یہ سانپ اچانک آگے بڑھ کر ڈنک مارتا ہے اور پ±ھرتی سے پیچھے ہٹ جاتا ہے اور زہر خون میں پھیل جاتا ہے۔ دوسری قسم کورل سنیک یا مارِمرجان ہے جو چھلانگ نہیں لگاتا۔ یہ اپنے دانتوں کو کچھ دیر گوشت میں پیوست رکھتے ہوئے کچھ لمحے چباتا ہے۔ اسی دوران یہ اپنا زہر اعصاب میں منتقل کر دیتا ہے۔سانپ کا ڈنک اس وقت زیادہ خطرناک ہوجاتا ہے، جب اس کا زہر دل تک پہنچنے کے بعد خون اور اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔اگر بروقت اس زہر کا تدارک نہ کیا جائے تویہ مہلک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ لہذا یہاں ہم آپ کو سانپ کے ڈسنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کی چند تراکیب بتانے جا رہے ہیں۔سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کی دستی چوسنے والے آلے کو زخم پر رکھا جائے تاکہ وہ زہر کو جوس کر باہر نکال دے۔ یہ عمل آدھ سے ایک گھنٹہ جاری رکھیں۔ مار مرجان نامی سانپ کے علاوہ سب سانپوں کے زہر کے تدارک کے لئے یہ طریقہ مفید ہے۔ اگر زہر کو چوس کر باہر نکالنے کا کوئی آلہ دستیاب نہ ہو تو کوئی دوسرا شخص اسے چوسے اور خون کو تھوکتا رہے لیکن خیال رہے کے خون چوسنے والے شخص کے منہ میں کوئی زخم وغیرہ نہ ہو۔ زہرکھینچنے کے لئے گرم بوتل بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ایک اور طریقہ یہ ہے کہ پلاسٹک سرنج کو کاٹ کراس کا اگلا حصہ زخم پر لگایا جائے اور پھر زہر کو کھینچا جائے۔ اس دوران لہو روک کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔ایک رسی یا پٹی زور سے زخم کے دونوں طرف باندھ دی جائے تاکہ زہر پورے جسم میں نہ پھیل سکے۔اگر ڈنک کے دو سوراخوں کے درمیان چیرہ لگایا جائے تو زیادہ مقدار میں زہریلا خون چوسا جا سکتا ہے۔ سانپ کے ڈسے ہوئے شخص کو جوشاندہ ہر گز نہیں دینا چاہیے تاہم زہر مار تریاق کا استعمال مفید ہے۔ وٹامن سی کی زیادہ خوراک بھی زندگی کو بچانے میں کارگر ہو سکتی ہے۔ لکڑی کا پِسا ہواکوئلہ پانی میں مکس کر کے استعمال کرنا چاہیے۔ ہر آدھے گلاس میں ایک چائے کاچمچ کوئلہ ڈال کر ہر 15 منٹ بعد متاثرہ شخص کو پلایا جائے۔ اس سارے وقت میں کچھ بھی کھانے پینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔اگر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود درد کی شدت برقرار رہے تو کیروسین آئل (مٹی کا تیل)کپڑے سے لگا کر زخم پر رکھا جائے، یہ زہر کے اثر کو کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ زخم پر کٹا ہوا یا کچلا ہوا پیاز لگانے سے بھی درد کی شدت کم کی جا سکتی ہے، پیاز کو زخم پر لگائے رکھیں تاوقت یہ کہ درد ختم ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…