ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تندرست دماغ اور بہترین تخلیقی صلاحیت کے لیے صبح پہلا کام یہ کریں

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (نیوز ڈیسک)آپ نے کئی بار پڑھا یا سنا ہوگا کہ دن کی سب سے اہم غذا ناشتہ ہوتا ہے اور اس کو چھوڑنا جسمانی وزن کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ناشتہ جسم اور دماغ کو رات بھر کی فاقہ کشی کے بعد ایندھن فراہم کرتا ہے۔ مگر اکثر لوگ ڈائیٹنگ یا اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے ناشتے سے دوری اختیار کرلیتے ہیں۔ یہ بات یو اے ای میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ کرنے کا بہترین وقت اٹھنے کے ایک گھنٹے کے اندر کرلینا ہے جس سے بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے اور اگر تاخیر ہوجائے تو بھوک مٹانے کے لیے لوگ اکثر زیادہ چربی اور کیلوریز والی غذا کو ترجیح دیتے ہیں۔ناشتہ کرنا رات بھر سونے کے بعد اٹھنے پر جسم کو ایندھن اور توانائی فراہم کرتا ہے اور خالی پیٹ گھومنا کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے گاڑی کو بغیر پٹرول کے چلایا جائے۔محققین کے مطابق ناشتہ کرنے سے یاداشت، توجہ، تخلیقی صلاحیتوں میں بہتری، مزاج میں خوشگواریت اور ذہنی تنا کی سطح کم ہوتی ہے۔گزشتہ دنوں یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آچکی ہے کہ ناشتہ نہ کرنا ذیابیطس کے مرض کا باعث بن سکتا ہے اور اس کو کرنے سے خون میں گلوکوز کی سطح دن بھر میں مستحکم رہنے کا امکان ہوتا ہے۔ناشتہ کرنے کا ایک بڑا فائدہ جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے کیونکہ یہ میٹابولزم کو حرکت میں لاکر بھوک بڑھانے والے ہارمونز کو کنٹرول اور دن بھر میں زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔ناشتہ کرنے سے دل کو بھی تحفظ ملتا ہے جس کی وجہ جسمانی وزن کے اضافے سے لاحق ہونے والے امراض جیسے ذیابیطس، فشار خون اور کولیسٹرول کا خطرہ کم ہونا ہے جو امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…