ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

منرل واٹر کے بارے میں چونکا دینے والے حقائق

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )پاکستان کی آبادی کا قریبا 35 فیصد حصہ پینے کے محفوظ پانی تک رسائی سے محروم ہے۔ ایسے میں بہت سے لوگ جو عام پانی کو محفوظ تصور نہیں کرتے وہ پانی کی بوتلیں خرید کر استعمال کرتے ہیں۔
ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2011میں پاکستان میں قریبا 14.67 ارب روپے بوتل والے پانی پر لگائے گئے۔ تاہم حال ہی میں ویب سائٹ تھرڈ پول میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں رونگٹے کھڑے کردینے والا انکشاف کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (جو کہ 2005سے بوتل والے پانی کا تجزیہ بھی کرتی ہے) نے حال ہی میں مارکیٹ میں دستیاب 71 منرل واٹر برینڈز کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا۔ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مطابق ان میں سے 8 برانڈز مکمل طور پر غیر محفوظ پائے گئے کہ ان میں آسینک، سوڈیم اور پوٹاشیم کی تعداد سٹینڈرڈ سے بہت زیادہ پائی گئی۔ کئی برانڈز میں آرسینک کی مقدار محفوظ سطح سے 3 گنا زیادہ پائی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آرسینک کی زیادہ مقدار آہستہ آہستہ انسان کے اعصابی نظام،گردوں اور جگر کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اسی طرح پوٹاشیم کی زیادہ مقدار گردے اور دل کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ ہائپرٹینشن اور ذیا بیطس کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ اس طرح تین مزید کمپنیوں کی بوتلوں میں انسانی صحت کیلئے مضر بیکٹیریا پایا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…