پشاور(نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا میں تین روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی، جبکہ صوبے کے مخصوص بارہ اضلاع اور پانچ قبائلی و نیم قبائلی علاقوں میں صحت کا اتحاد مہم بھی شروع کیا جائے گا۔ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق صوبہ بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم معمول کے مطابق چلائی جائے گی، تاہم مہم کی افتتاحی تقریب صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کی ناگزیر مصروفیات کے باعث ایک دن کے لیے موخر کر دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 12مخصوص اضلاع اور پانچ قبائلی و نیم قبائلی علاقوں میں صحت کا اتحاد مہم بھی آج سے شروع ہو رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں