بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دوران حمل زندگی خوشگوار گزارنی ہے تو چند باتوں پر عمل کریں

datetime 6  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماں بننے کا احساس بذات خود جس قدر خوابناک اور یادگار ہوتا ہے، یہ دورانیہ اسی قدر طویل اور ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ اس دوران معالجین کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی ایک طویل فہرست ہاتھ میں تھما دی جاتی ہے، جن پر عمل درآمد کو ضروری قراد دیدیا جاتا ہے، اس کے علاوہ ہر ملنے والا اور اطراف میں موجود عمر میں بڑا یا تجربہ کار فرد اپنے تجربوں کی روشنی میں مشورے دینے سے خود کو نہیں روک پاتا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے کچھ احتیاطی تدابیر تو بلاشبہ نہایت ضروری اور ان پر عمل درآمد ماں اور بچے دونوں کی زندگی کیلئے بے حد ضروری ہوتا ہے تاہم کچھ احتیاطی تدابیر ایسی بھی ہوتی ہیں جن کا صحت سے براہ راست تعلق نہیں ہوتا تاہم یہ اسی دورانئے کے بارے میں ہی ہوتی ہیں۔ ان کے بارے میں آپ کو کہیں سے درج معلومات یا ہدایات بھی نہیں ملیں گی۔ اگر آپ ماں بننے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہی ہیں تو ایسے میں ڈاکٹرز کی ہدایات کے علاوہ مندرجہ ذیل امور پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ اس دوران کوشش کرین کہ آپ بچوں کے سامان کی دوکان میں نہ جائیں کیونکہ اس دوران ایسے سامان کیلئے کشش مزید بڑھ جاتی ہے اور اگر آپ کو اپنی عادات پر زیادہ قابو نہ ہوا تو خدشہ ہے کہ آپ حمل کے 9ماہ مکمل ہوتے ہوتے اپنے گھر کو بچے کے سامان سے ہی بھر ڈالیں گی۔
دوران حمل پاو¿ں کی صفائی، ناخنوں کی کٹائی یا نیل پالش لگانے کی کوشش نہ کریں۔ کیونکہ اس کیلئے عام طور پر آپ کو جسم کی جو پوزیشن بنانی پڑتی ہے، وہ آپ کیلئے خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔کوشش کریں کہ اگر آپ کا ساتھی آپ کا ساتھ دے تو ان کی مدد سے نیل پالش یا ناخنوں کی کٹائی وغیرہ کریں۔اس دوران پٹھوں پر سے گرفت کمزور پڑنے لگتی ہے، اسلئے اپنی باتھ روم کی حاجات پر خاص دھیان دیں، دوسری صورت میں آپ کے غیر ضروری اچھل کود سے ناپاک ہونے کا خطرہ موجود رہے گا۔دوران حمل جذبات پر سے گرفت کمزور پڑنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے غصہ بھی بڑھتا ہے اور دکھ کے جذبات پر بھی قابو ختم ہونے لگتا ہے۔ کوشش کریں کہ ایسی محفل، ٹی پروگرام یا کہانیوں وغیرہ سے پرہیز کیا جائے جس کا موضوع دکھی ہو۔دوران حمل یادداشت پر فرق پڑتا ہے، اس لئے عین ممکن ہے کہ آپ کو پہلے تین ماہ کے بعد گھر کی چابیاں، یوٹیلٹی بلز کی بروقت ادائیگی یاد نہ رہے، اس کیلئے خود کو تیار رکھیں۔ اپنے فریج کے اوپر ضروری نوٹ درج کی عادت ڈال لیں۔ اس دوران آپ کو واش روم جانے کی ضرورت بھی بڑھ جائے گی، خود کو اس کیلئے بھی تیار رکھیں۔اگر آپ تنہا رہتی ہیں تو فرشی نشست پر آرام کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ آخری دنوں میں اگر آپ نیچے بیٹھیں تو آپ کیلئے اٹھنا بے حد مشکل ہوسکتا ہے۔اس دوران اپنے کپڑوں پر سوچ سمجھ کے خرچ کریں کیونکہ یہ چند مہینے بعد بیکار ہوجائیں گے۔ اس لئے فیشن سے زیادہ آرام دہ اور ڈھیلے کپڑوں کی خریداری پر دھیان دیں۔کوشش کریں کہ بچے کی آمد سے دو ماہ قبل ہی اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلیں کیونکہ اول تو آپ کیلئے آخر کے دنوں میں گھومنا مشکل ہوگا، دوئم یہ کہ آپ کو آخری چند ہفتوں میں کسی بھی وقت ہسپتال جانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے، اس لئے کوشش کریں کہ آپ کسی بھی وقت ہسپتال جانے کیلئے تیار رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…