اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوگا ذہنی سکون حاصل کرنے کیلئے بہترین ورزشی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پر اس پر عمل درآمد کیلئے علی الصبح کے وقت کو بہترین سمجھا جاتا ہے تاہم صبح صبح اٹھ کے یوگا کرنا نوکری پیشہ خواتین و حضرات کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسے ہی افراد کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے لنچ ٹائم یوگا کلاسز کا تصور پروان چڑھا ہے تاہم نجی دفاتر میں ہر روز مخصوص وقت پر مخصوص دوانیئے کے لئے دفتر سے نکلنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ باسز اپنے ملازمین سے امید کرتے ہیں کہ وہ اول تو لنچ کے لئے اپنی کرسی نہ چھوڑیں اور اگر وہ یہاں سے اٹھ کے کہیں جاتے بھی ہیں آدھے گھنٹے سے زائد وقت کیلئے انہیں اس کرسی کا خالی رہنا برداشت نہیں ہوتا اور ملازم کی شامت آجاتی ہے۔ ایسی ہی مشکلات کو دیکھتے ہوئے یوگا کے چند ایسے منتخب آسن یہاں بتائے جارہے ہیں جن پر دفتر کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے بھی عمل کیا جاسکتا ہے۔ ان آسنوں کی مدد سے نہ صرف آپ کے سانس لینے کا عمل مزید بہتر ہوگا بلکہ آپ ذہنی طور پر بھی خود کو پرسکون محسوس کریں گی۔ اس کے علاوہ یہ گردن، پیٹھ، بازو، کولہے اور کلائی کے مسلز کو آرام پہنچے گا اور یوں آپ کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ ان میں سے کوئی آسن بھی ایسا نہیں ہے کہ جس پر آپ کو گھنٹوں کیلئے جما رہنا ہو، اس لئے آپ ان پر موقع دیکھ کے کسی بھی وقت عمل کرسکتی ہیں اور اس کیلئے یہ بھی ضروری نہ ہوگا کہ آپ اپنا کمرہ خالی ہونے کا انتظار کریں۔ صرف شرط یہ ہے کہ آپ ان پر عمل درآمد کیلئے پوری طرح آمد ہوں تاکہ ذہن کو مکمل یکسوئی مل سکے دوسری صورت میں یوگا محض جسم کو مشقت میں ڈالنے والی ایک سرگرمی بن کے رہ جائے گا۔ یہ آسن مندرجہ ذیل ہیں۔سکیل پوز سے اس مشق کا آغاز کریں۔ کرسی کے کنارے پر بیٹھیں اور دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں جانب کولہے کے برابر رکھیں۔ اب ہاتھوں پر زور دیتے ہوئے ٹانگیں اور کولہے فضا میں بلند کریں۔ اس دوران اپنے پیٹ کے اندرونی مسلز کو استعمال میں لائیں اور کندھوں کو نیچے کی جانب جھکائیں۔ اوپر ہونے کے بعد تین سے پانچ بار سانس لیں اور پھر نیچے ہوں۔ اس مشق کودو بار دوہرائیں۔
مزید پڑھئے:زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر ایلین کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ناسا کا دعویٰ
دوسرا آسن ہائی آلٹر پوز ہے۔ اس میں سانس اندر کی جانب لیں ، پھر دونوں بازوو¿ں کو سر سے اونچا اٹھائیں، انگلیوں کو ایک دوسرے میں پھنسائیں کہ آپ کی ہتھیلیوں کا رخ چھت کی جانب ہو۔ پھر دائیں جانب جھکیں ، پانچ سے آٹھ بار سانس لینے کے بعد دوسری جانب جھک جائیں۔ اب ریلیکس پوزیشن میں آ کے تیسرے پوز کی تیاری کریں۔ اس پوز کا نام ٹوئسٹ ہے۔ کرسی پر بیٹھے ہوئے دائیں جانب مڑیں تاہم آپ کی ٹانگوں کا رخ سامنے کی جانب ہی ہونا چاہیئے۔ اس دوران اپنے دائیں بازو سے کرسی کی پشت کو تھام لیں، اس طرح زیادہ بہتر طور پر آپ کی کمر خم کھائے گی۔ پانچ سے آٹھ سانس لینے کے وقفے تک رکی رہیں، پھر سیدھی ہوں اور بائیں جانب اسی پوز کو دوہرائیں۔ دوسرے پوز کی تیاری کریں۔ اس کیلئے اپنے بائیں بازو کو کمر پر لے جائیں جبکہ دوسرے بازو کو سر کے اوپر سے اپنی پشت پر لے کے جائیں اور دونوں ہاتھوں کی انگلیاں آپس میں پھنسائیں۔ کچھ دیر رکی رہیں پھر بازوو¿ں کی پوزیشن کو تبدیل کرتے ہوئے پوز کو دوہرائیں۔ اینکل ٹو نی آسن کیلئے کرسی پر بیٹھے بیٹھے اپنے بائیں پاو¿ں کو دائیں گھٹنے پر رکھیں۔ اس دوران کمر کو بالکل سیدھا رکھیں۔ آگے کی جانب تھوڑا سا جھکیں تاکہ کمر کو مکمل طور پر کھنچنے کا موقع ملے۔ کچھ دیر کے بعد دونوں ٹانگوں کی پوزیشن تبدیل کرلیں اور پوز کو دوہرائیں۔ ان پوزز کو دن میں دو سے تین بار دوہرائیں، اس طرح آپ کی جسمانی تھکاوٹ بھی دور ہوگی اور آپ کو خود کو ذہنی طور پر بھی آسودہ محسوس کرین گی۔