جامشورو(نیوزڈ یسک )ماہرین طب کا کہنا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے کے مقولے پر عمل کیا جائے تو صحت مند معاشرہ وجود میں آسکتا ہے۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شعبہ فزیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور اسرا یونیورسٹی کے اشتراک سےفزیالوجی ان ہیلتھ کیئر کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹی کے پروفیسروں نے شرکت کی اور اپنے مقالے پڑھے۔کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں فزیالوجی میں ہونے والی نئی تحقیقات سے طلبہ کو روشناس کرانا ہے۔ نوجوان اسکالر تہنیت ہارون کا کہنا تھا کہ موذی بیماریوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ شہری باقاعدگی سے اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں کیونکہ علاج احتیاط سے بہتر ہے