ہیلسنکی(نیوز ڈیسک )کلاسیکل موسیقی سننے سے آپ کے اعصاب بہت پرسکون ہوجاتے ہیں۔حال ہی میں کی گئی فن لینڈ کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کلاسیکل موسیقی سننے سے ہمارے وہ جینز ایکشن میں آجاتے ہیں جو ہمارے اعصابی نظام اور باقی جسم کو سکون میں لے آتے ہیں اور اس کے ساتھ ہماری یاداشت بھی بہت تیز ہو جاتی ہے۔جے پیرجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب ہم کلاسیکل موسیقی سنتے ہیں تو ہمارے وہ جینز اپنا کام شروع کردیتے ہیں جن سے نہ صرف ہمارا عصابی نظام حرکت میں آجاتا ہے بلکہ ساتھ ہی ہمیں سکون بھی ملتا ہے۔تحقیق میں شامل افراد کو 20منٹ تک کلاسیکل موسیقی سنائی گئی اور یہ بات سامنے آئی کہ موسیقی سننے کے بعد تمام افراد نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان کا جسم ایک انجانے سکون میں مبتلا ہوگیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں