اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اننا س ایک ایساپھل ہے جو ذائقے میں اچھا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر کئی بیماریوں سے نمٹنے کی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے ۔ اننا س کا استعمال نظام کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہو تاہے ۔آر تھرائیٹس کے مریضوں کے لیے انناس قدرت کاعطیہ ہے ، انناس نہ صرف یہ کہ جوڑوں میں سوجن کو ختم کرنا بلکہ زخموں کو بہت جل مندمل بھی کر دیتا ہے اننا س کے رس میں برو ملین طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخموں کا خاتمہ ہوتاہے ، انناس میں موجود اینزائم برو ملین ،اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹا من سی کو موجود گی جگر اور معدے کے زخموں کو جلد بھر تی ہے گلے کی سوزش اور آر تھرائیٹس میں بھی یہ خوش ذائقہ پھل مفید ثابت ہوتا ہے ،انناس میں وٹامن سی کو موجودگی قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔ انناس اپنے اندر بے انتہا قوت و افادیت رکھتاہے اس کے کھانے سے انسان نظام ہضم تیز ہوتا ہے ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ رات کے کھانے کے بعد انناس کھانے سے پیٹ نہیں نکلتا اور انسان اسمارٹ رہتاہے ۔انناس نہ صرف یہ کہ جوڑوں میں سوجن کو ختم کرتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں