بالا آخر سائنس نے کافی کے فوائد مان لئے

11  مارچ‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک )صدیوں سے کافی ایک متنازع مشروب رہی ہے اور کچھ عرصہ پہلے تک اسے صحت کے لیے مضر قرار دیا جاتا رہا ہے۔سیاہ رنگ اور کڑوا ذائقہ رکھنے والی کافی کو نہ صرف نشہ آورسمجھا جاتا تھا بلکہ بعض تو اسے کینسر اور دل کے امراض کا سبب بھی مانتے تھے۔ کافی پر یہ برا وقت 1980 کی دہائی میں ختم ہوا جب سائنس نے کافی کی افادیت دریافت کرنا شروع کی اورآج کی تحقیق تو کافی کو ذیابیطس اور کینسر سمیت بہت ساری بیماریوں سے بچاﺅ کے لیے مفید قرار دیتی ہے۔امریکا کے ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کا کہنا ہے کہ کافی ہرگز مستحق نہیں تھی کہ اسے مضر صحت سمجھا جائے بلکہ کافی کا متوازن استعمال صحت مند زندگی کا ضامن ہے۔حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر شکر اور کریم نہ ملائی جائے تو روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے انسان کی صحت برقرار رہتی ہے۔ کافی پارکنسن کی بیماری اور پھیپھڑے کے کینسر سے بچاﺅمیں مدد دیتی ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی امراض سے لڑنے میں مفید ہے ملکہ ذہنی امراض جیسے ڈپریشن اور الزائمر سے مقابلے میں بھی مدد دیتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…