اردو پڑھنایاداشت کمزور ہونے سے روکتا ہے، تازہ تحقیق میں انکشاف

7  مارچ‬‮  2015

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اردو زبان میں لکھی ہوئی تحریریں پڑھنے سے دماغ کی بڑھوتری میں اضافہ ہونے کے علاوہ یاداشت کی کمزوری میں بھی واضح کمی ہوتی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں چھپنی والی تحقیق کے مطابق اردو ایک انتہائی خوبصورت زبان ہے جو ہمارے دماغ کو بھی جلا بخشتی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق لکھنؤ میں واقع ایک بائیومیڈیکل ریسرچ کے ادارے میں کی گئی ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اردو پڑھنے کیلئے دماغ کا اگلا حصہ استعمال ہوتا ہے جس کا بنیادی کام فیصلہ سازی، احساسات ، اچھائی اور برائی میں تمیز اور پریشانی کے لمحات سے نمٹنا ہے ۔ اردو پڑھنے سے بچوں کی دماغی استعدادکار میں بھی واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کا مطلب ہے کہ دماغی بیماریوں سے متاثرہ بچوں کا علاج بھی اردو کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
تحقیق میں شامل ایک سائنسدان ’اتم کمار‘ کا کہنا ہے کہ نتائج حاصل کرنے کیلئے ہم اردو پڑھتے وقت دماغ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا مسلسل جائزہ لیتے رہے، جس دوران یہ بات سامنے آئی اردو پڑھنے سے دماغ کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے جو کہ دماغی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اردو کا طرز تحریر اور قدرے پیچیدہ لفاظی بھی اسے دوسری زبانوں پر برتری دلواتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…