جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی.. آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو معین علی کو دوسرے ہی اوور میں احسان عادل نے آؤٹ کردیا جب کہ الیکس ہیلز کو شاہد آفریدی نے 69 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ نے 29 ویں اوور میں گیرے بیلنس کو ای این مورگن کو آؤٹ کیا جب کہ 157 کے مجموعی اسکور پر روی بپارا یاسر شاہ کا تیسرا شکار بنے۔ جوز بٹلر اور جوئے روٹ کو سہیل خان نے پویلین بھیجا جب کہ ایک وکٹ وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 85 اور گیرے بیلنس نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ایلکس ہیلز اور کرس جورڈن نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 31، 31 رنز کا اضافہ کیا۔ انگلینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز اسکور کئے۔

251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے تھے، ناصر جمشید نے 2 جبکہ احمد شہزار نے ایک رن بنایا۔ اس موقع پر یونس خان اور حارث سہیل نے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھانے کا عزم کیا لیکن 43 کے اسکور پر یونس خان آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 19 رنز بنائے، حارث سہیل اور کپتان مصباح الحق نے ابھی اسکور کو 78 رنز پر پہنچایا تھا کہ پاکستان کو حارث سہیل کی شکل میں چوتھا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس موقع پر عمر اکمل نے مصباح الحق کے ساتھ مل کر ناصرف پاکستان کی اننگز کو مستحکم کیا بلکہ اسے جیت کے سفر پر بھی گامزن کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں مجموعی اسکور کو 211 تک پہنچادیا، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی اسکور کی، قومی ٹیم کو منزل کی راہ دکھاکر عمر اکمل آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد صہیب مقصود میدان میں آئے جنہوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شارٹس کھیل کر مصباح پر آنے والے دباؤ کو کم کیا، صہیب مقصود 12 گیندوں پر 20رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ جس کے بعد شاہد آفریدی نے 2 چوکے لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…