پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان کے بارے امریکی پالیسی میں اچانک اتنی تبدیلی کہ آپ کو یقین نہ آئے کلک کر یہ رپورٹ پڑھیں

datetime 30  جنوری‬‮  2015 |
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کا ایک منظر—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

واشنگٹن: امریکا نے افغان طالبان کو دہشت گرد گروپ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اس بیان کے بعد سیاسی حریفوں کی جانب سے امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ‘افغان طالبان دہشت گردی سے ملتے جلتے اقدامات کرتے ہیں، تاہم وہ دہشت گرد نہیں ہیں اور اس طرح اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اہم یہ ہے کہ طالبان اور القاعدہ میں تفریق کی جائے، تاہم ارنسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ‘طالبان ایک بہت خطرناک تنظیم ہے’۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے تقریباً دو ہزار طالبان جنگجوؤں، رہنماؤں، حامیوں اور مالی امداد فراہم کرنے والوں پر انسدادِ دہشت گردی کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں۔

تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے افغان طالبان کو دہشت گردوں میں شمار نہ کیے جانے کے باعث اوباما انتظامیہ کی سیاسی حریف ری پبلکن پارٹی نے شدید تنقید کی ہے۔

قدامت پسند تبصرہ نگار چالس کراؤٹھامر نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘افغان طالبان لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں اور مارکیٹوں میں کار بم دھماکے کرتے ہیں اور وہ دہشت گرد گروپ نہیں ہیں’؟

دوسری جانب چارلس نے امریکی فوجی بو برگھڈال کی طالبان کے قبضے سے رہائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی یہ تفریق حقیقت کے بجائے سیاسی ہوسکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا دہشت گرد گروپوں سے مذاکرات نہیں کرتا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…