اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کارکن نہیں بن سکتا، دفتر خارجہ

datetime 29  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد….. دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کہتی ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والا بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ  پاکستان نےہمیشہ سلامتی کونسل کی اصلاحات کی حمایت کی ہے لیکن یہ اصلاحات اقدام متحدہ کی رکنیت رکھنے والے ممالک کے مفادات کی عکاس ہونی چاہئیں، سلامتی کونسل میں مستقبل ارکان کی تعداد میں اضافے سے طاقت کے نئے مراکز قائم ہوں گے اور یہ ادارہ مزید غیر جمہوری ہوجائے گا۔ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ایسی صورت میں بھلا وہ کیسے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بن سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، بھارت گزشتہ 3 برسوں سے دنیا میں روایتی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے اور اس کا سالانہ دفاعی بجٹ 38 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ ایسی صورت میں امریکا بھارت دفاعی تعاون خطے میں اسٹریٹجک توازن کے لیے خطرہ کےباعث بنے گا۔ چین ایک عالمی طاقت ہے اور علاقائی استحکام کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور ہم چین کے ساتھ گہرے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایسی ہی حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…