جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

ورلڈ کپ 2015 کی آفیشل ایپ پیش کر دی گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
۔ — تصویر بشکریہ آئی سی سی ویب سائٹ

دبئی………انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ریلائنس کمیونیکیشنز کے اشتراک نے ورلڈ کپ 2015 کی آفیشل ایپ پیش کر دی ۔

یہ ایپ گوگل پلے اور ایپ سٹور سے فری ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

14 فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کا 11واں عالمی میلہ میں 14 ٹاپ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

خیال کیا جا رہا ہےکہ ورلڈ کپ کا 2015 ایڈیشن تاریخ کا سب سے بڑا اور بہترین ایونٹ ہو گا۔

مداح نئی ایپ کی مدد سے میگا ایونٹ پر انتہائی قریب سے نظر رکھ سکیں گے۔

ایپ میں کچھ اچھوتے فیچرز بھی ہیں اور یہ اپنے تخلیقی ڈیزائن کی وجہ سے سبھی کو پرجوش رکھے گی۔

اس کی مدد سے سبھی ایونٹ کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں گے ۔

مداح آئی سی سی ورلڈ کپ کی آفیشنل فینٹسی لیگ اور کوئز کھیلنے کے ساتھ ساتھ، آل ٹائم عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کپ الیون ٹیم بھی بنا سکیں گے۔

اسی گطرح وہ اپنے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر ورلڈ کپ کے سو تاریخی اور یادگار لمحات سے بھی محضوظ ہو پائیں ے۔

ایپ یوزر کو آئی سی سی کے میڈیا سینٹر تک بھی رسائی دے گی تاکہ وہ لائیو سکور اور براہ راست کمنٹری کی مدد سے لائیو ایکشن دیکھ سکیں۔

ایپ میں ویڈیو ہائی لائٹس کا بھی سیکشن موجود ہے، جہاں کسی بھی میچ کے انتہائی اہم لمحات دیکھے جا سکیں گے۔

یہ سیکشن ان لوگوں کیلئے بہت مفید ہو گا جو کسی بھی وجہ سے میچ دیکھنے سے قاصر رہے۔

اس سیکشن میں تمام آؤٹس، جادوائی لمحات، لمبی اننگز، بہترین آؤٹ اور میچ کے بعد پریس کانفرنس بھی شامل ہوں گی۔

ایپ میں جب کوئی یوزر اپنی فیورٹ ٹیم منتخب کرے گا تو انہیں ایونٹ ختم ہونے تک ٹیم کی تازہ ترین خبریں اور اپ ڈیٹس دستیاب رہیں گی۔

اس کے علاوہ ایپ آپ کوٹورنامنٹ کے تمام میچوں کے شیڈول ، نتائج اور تفصیلی اعدادو شمار بھی فراہم کرے گی۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ پر تبصرہ کرنے کیلئے سابق لیجنڈ کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جن کی آراء اور کالم اس ایپ کی زینت ہوں گے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…