ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

لگتا ہے نواز شریف خود ہی عمران خان کو لیڈر بنانا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں وزیراعظم کو ان کی اپنی ٹیم نے نقصان پہنچایا ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف خود ہی عمران خان کو لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی طرح سے حکومت کی حمایتی نہیں، ہم ریاست کی حمایت کر رہے ہیں، اگراس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے بجائے عمران خان کی حکومت بھی ہوتی اور یہی حالات ہوتے تو پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرتی۔ جب سیاسی کارکن کا کارکن سے سڑکوں پر مقابلہ ہو تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجاتی ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہر دور میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو حکومت کو چلنے نہیں دیتے۔ پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں میمو اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا تو نواز شریف خود ہی اسے سپریم کورٹ میں لے گئے تھے۔ عمران خان اورحکومت کو احساس ہونا چاہیے کہ اس لڑائی سے نقصان ریاست کا ہوگا۔ عمران خان کے پیچھے کوئی ہو یا نہ ہو لیکن انہیں بالغ النظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، فیصل آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کو ان کی اپنی ٹیم نے نقصان پہنچایا، اس صورت حال میں حکومت کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان کو لیڈر بنانا چاہتی ہے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…