ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے سینئر قائدین کی نئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، چاروں ارکان تبدیل کرنے کا مطالبہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں چاروں ارکان تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں چار دفعہ بیلٹ پیپرز کے اعداد و شمار تبدیل ہوئے ریٹرننگ افسر ماتحت نہیں تو شفاف الیکشن کیسے ہوں گے۔تحریک انصاف کے سینئر قائدین نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی عام انتخابات میں متنازعہ ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چار مرتبہ اضافی بیلٹ پیپر کے اعداد و شمار تبدیل کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چار ارکان نے فخر الدین جی ابراہیم کو بے بس کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران متنازعہ ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ این اے 122 میں ایاز صادق کے تحفظات اس بات کی دلیل ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ ریٹرننگ افسر ماتحت نہیں تو شفاف الیکشن کیسے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کی بحالی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ مذاکرات کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، چاہتے ہیں یہ معاملہ جلد از جلد حل ہو۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ا?ر اوز پر کوئی اختیار نہیں تھا۔ عام انتخابات میں آخری وقت میں پولنگ سکیم تبدیل کیے جانے پر تشویش تھی۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…