ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

آ ئی او سی نے اولمپکس میں اصلاحات کی منظوری دیدی

datetime 9  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موناکو۔۔۔۔۔آئی او سی نے اولمپکس میں اصلاحات کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اب اولمپکس کی میزبانی 2 شہر یا ممالک مشترکہ طور پر بھی کرسکیں گے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کی اجازت دے دی ہے، جن میں اولمپک گیمز کی میزبانی 2 شہروں یا ملکوں کو سونپنے کے ساتھ نئے کھیلوں کے اضافے کی منظوری بھی شامل ہے۔ یہ اقدامات آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ کی اس مہم کا حصہ ہیں جس میں سمر اور ونٹر اولمپکس کو کم لاگت اور لوگوں کے لئے زیادہ پْرکشش بنانا ہے، ان کی جانب سے ایجنڈہ 2020 کے نام سے 40 اصلاحات پیش کی گئیں جن پر پیر اور منگل کو موناکو میں 104 ارکان کی ا ئی او سی کے خصوصی اجلاس میں ووٹنگ ہونی ہے۔
ابتدائی اصلاحات اتفاق رائے سے منظور کی گئیں جنھیں باخ نے اولمپک گیمز کے اہتمام کے لئے ایک اہم قدم گردانا، ووٹنگ سے مستقبل کے گیمز کو 2 شہروں یا ممالک میں منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، بڈنگ میں پریزینٹیشنز کی تعداد کم ہونے کے ساتھ ا ئی او سی لاگت کے زیادہ حصے کی ادائیگی کرے گی۔ گیمز کو مزید پْرکشش بنانے کی نئی بڈ میں میزبان شہروں کو ایک اضافی اسپورٹ چننے کی اجازت ہوگی جس کی منظوری ا ئی او سی دے گی، البتہ سمر اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد 10 ہزار 500 اور ونٹر اولمپکس کے لئے 2 ہزار 900 رکھی گئی ہے، اس کی وجہ سے اگر نئے کھیل کا اضافہ کیا گیا تو دیگر میڈل ایونٹس کی تعداد کم کرنا ہوگی۔ٹوکیو 2020 گیمز کے ا رگنائزرز اس تبدیلی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وہ بیس بال اور سوفٹ بال کو شمال کرنے کے لئے زور دے رہے ہیں۔ 2012 لندن اولمپکس میں 26 کھیل شامل تھے،اسپورٹس ورکنگ گروپ کے سربراہ فرینکو کرارو کا کہنا ہے کہ مستقبل کے گیمز میں 30 کھیل ہوسکتے ہیں، اجلاس کے ا فیشل افتتاح کے موقع پر باخ نے کہاکہ اگر ہم یہاں ان تبدیلیوں کا جائزہ نہیں لے سکے تو جلد ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…