جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کسی کو شہر بند کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا،پرویز رشید

datetime 4  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھرنا پاکستان کا نمائندہ نہیں بلکہ دفاعی نمائش ہماری پہچان ہے اور کسی کو شہر بند کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔کراچی میں دفاعی نمائش ا ئیڈیاز 2014 کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جنگی ساز و سامان بنا کر فروخت کرنے کا بھی اہل ہے جب کہ غیر ملکی وفود نے پاکستانی دفاعی اشیا کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے انجینئرز پر فخر ہے ہماری نشانیاں دھرنے نہیں بلکہ مضبوط کرنسی اور معیشت ہے اور پاکستانیوں کی تخلیق اورصلاحیت دفاعی نمائش میں دیکھی دھرنے میں نہیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے روشنیوں کی طرف سفر کرنا شروع کردیاہے، جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی معیشت سے متعلق منفی پیش گوئیاں کی جارہی تھیں لیکن ا?ج اسٹاک ایکس چینج 30 ہزارکی سطح عبور کرگئی اورعنقریب 40 ہزار سے بھی اوپر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفود کا دفاعی نمائش میں شرکت کرنا اور پاکستانی عسکری مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کرنا پاکستان کی کامیابی ہے اور یہ کسی ایک سیاسی جماعت کی کامیابی نہیں بلکہ پورے ملک کی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحران سے ابھی نکلے نہیں لیکن نکلتے نظر ا?رہے ہیں اور امید ہے کہ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے روشنی لے کر ا?ئیں گے، ہم اپنی غلطیوں اور کمزوریوں کو بھی دیکھتے ہیں لیکن ہمیں اپنی کامیابیوں پرخوش ہونے کا حق بھی حاصل ہے اور کسی کو یہ حق نہیں دے سکتے ہیں وہ ہم سے ہماری خوشیاں چھینے یا اس سے ہمیں محروم رکھ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…