بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

10منٹ کی واک دل کی بیماریوں کو کم کرنے میں انتہائی موثرقرار

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایک طویل چہل قدمی کرنا دل کی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔محققین کے مطابق 10 سے 15 منٹ کی مسلسل چہل قدمی دل کے امراض اور قبل از وقت موت کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے، جبکہ 5 منٹ سے کم کی وقفے وقفے سے کی جانے والی چہل قدمی یہ فائدہ فراہم نہیں کرتیں۔یہ اثر خاص طور پر ان افراد میں زیادہ دیکھا گیا جو غیر متحرک یا کم فعال طرزِ زندگی رکھتے ہیں۔

مطالعے میں 33 ہزار 500 برطانوی بالغ افراد کو تقریبا 10 سال تک مشاہدے میں رکھا گیا، جس میں سے اکثر روزانہ 8 ہزار سے کم قدم چلتے تھے، نتائج کے مطابق جن افراد کی چہل قدمی عموما 5 منٹ سے کم رہی، ان میں 4.4 فیصد اموات کا خطرہ پایا گیا، جبکہ 10 سے 15 منٹ یا اس سے زیادہ مسلسل چلنے والوں میں یہ خطرہ صرف 0.8 فیصد رہا۔اسی طرح دل کے امراض اور فالج کے مشترکہ خطرات میں بھی واضح فرق دیکھا گیا، مختصر چہل قدمی کرنے والوں میں یہ خطرہ 13 فیصد جبکہ لمبے وقفے سے چلنے والوں میں صرف 4.4 فیصد تھا۔ماہرین نے واضح کیا کہ روزانہ 5 ہزار قدموں سے کم چلنے والے افراد کے لیے بھی لمبی اور باقاعدہ چہل قدمی دل کی صحت میں اضافی بہتری لا سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق صرف قدموں کی تعداد ہی نہیں بلکہ چلنے کا دورانیہ بھی دل کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…