جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت قبائلی علاقوں کے عوام کو ان کے حقوق دے،گرینڈ قبائلی جرگہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ۔۔۔..اسلام ا باد میں جمعیت علما اسلام کے تحت جاری گرینڈ قبائلی جرگے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان قبائلی علاقوں کے عوام کو ان کے حقوق دے۔جرگے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جرگے میں شرکا نے اس بات سے اتفاق کیاکہ قبائلی عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں اور ان کے مستقبل کے فیصلوں میں انہیں بھی شامل کیا جائے۔ا س موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی ایسے ہے کہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ، وہ ریاست کو اس کی ذمہ داری کااحساس دلانا چاہتے ہیں ، اس ملک میں ا گ بجھانے کے لیے پانی نہیں تیل چھڑکا جاتا ہے۔تقریب سے خطاب میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ملک کو متحد رکھنے کے لیے تمام اکائیوں کو ا ئینی حقوق دیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان تک لوگوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہاکہ جیسے ہی ا ئی ڈی پیز کا مسئلہ کھڑا ہوا ،ڈی چوک پراقتدار کا کھیل شروع ہوگیا ، وہ نہیں مانتے کہ یہ محض اتفاق ہے ، اقتدار کی لڑائی کی قیمت پختونوں کو ادا کرنا پڑرہی ہے۔ا فتاب شیر پاو کاکہنا تھاکہ سب کی توجہ کنٹینر پر ہے ، ا ئی ڈی پیز کو فراموش کردیا ہے ،لیکن وہ خاموش ہوکر گھر پر نہیں بیٹھے رہینگے ، بلکہ پختونوں کے لیے باہر نکلیں گے۔متحدہ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہاکہ ترک وطن اورنقل مکانی ا ئی ڈی پیز اور ان کا قدر مشترک ہے، ا ئی ڈی پیز کا دکھ ان سے ز دہ کوئی نہیں سمجھ سکتا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…