دبئی۔۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد تیرہ درجہ ترقی کرکے اپنے کیرئیرکی بیسٹ رینکنگ، اٹھارویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی ترقی کا سفرجاری ہے، دبئی ٹیسٹ میں شاندار سینچری بنانیوالے قومی وکٹ کیپر سرفرازاحمد تیرہ درجہ ترقی پاکر اٹھارویں نمبر پر آگئے ہیں اور یہ سرفراز کے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔اسدشفیق کی رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی ہوئی اور وہ اکیسویں نمبر پرآگئے، یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے جبکہ کپتان مصباح الحق کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں ٹام لیتھم اور برینڈن میکولم کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے اور دونوں بالترتیب 36 ویں اور 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارا بدستور رینکنگ میں پہلے نمبرپر ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے نمبر پربراجمان ہیں، کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ دسویں نمبر پر آگئے جبکہ سعیداجمل ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں۔پاکستانی اسپنر ذوالفقاربابر تین درجہ ترقی کے بعد اٹھائیسویں جبکہ یاسرشاہ کی رینکنگ میں بھی پانچ درجہ ترقی ہوئی اور انہوں نے تیسویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































