لاہور۔۔۔۔ فاسٹ باؤلر محمد آصف نے سابق کپتان رمیز راجہ سے درخواست کی ہے وہ پابندی کا شکار تینوں کھلاڑیوں (سلمان، آصف، عامر) کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔تینوں کھلاڑیوں کو 2010 انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کا مرتکب پایا گیا تھا جبکہ تینوں ان دنوں اپنے کریئر کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مارلن سیموئلز کے لیے نرم رویے کا اظہار کیا تھا جنہیں میچ فکسنگ کے ایک کیس میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم حیران کن طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ان کے جذبات مختلف ہیں۔خیال رہے کہ رمیز نے کرک انفو ویب سائٹ پر ایک آرٹیکل میں محمد عامر کی واپسی کیلئے کوشش کرنے والی لابی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عامر کی واپسی سے ٹیم ‘وائرس’ کا شکار ہو سکتی ہے۔پی سی بی نے آئی سی سی سے ایک خط میں عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کی کلیئرنس مانگی ہے۔ عامر کی پابندی ستمبر 2015 میں ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین کے ساتھ ان کی ملاقات اطمینان بخش رہی اور انہیں امید ہے کہ جلد انہیں ریہیب پروگرام مکمل کرنے کی اجازت مل جائے گی تاکہ وہ اپنے کریئر کا دوبارہ آغاز کرسکیں۔چند روز قبل سلمان بٹ نے بھی شہریار خان سے ملاقات کرکے ریہیب مکمل کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔تاہم ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ آئی سی سی اور پی سی بی صرف عامر ہی کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں کیوں کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے تھے جبکہ سلمان اور آصف نے کیس کے حوالے سے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم وہاں بھی ان کے حق میں فیصلہ نہ آسکا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ریہیب پروگرام کے تحت آصف اور سلمان دونوں کو میچ فکسنگ کے حوالے سے تمام تر معلومات پی سی بی اور آئی سی سی کو بتانی ہوں گی تاہم یہ وقت ہی بتائے گا کہ وہ سچے دل سے ایسا کرنے کو تیار ہوں گے یا نہیں۔
رمیز راجہ پابندی کا شکار کھلا ڑیوں پر تنقید بند کریں، محمد آصف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
-
پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے اہم فیصلہ
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان،اہم نوٹم جاری
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
ایپل کی پالیسی! پاکستان میں آئی فون صارفین کے لئے اہم خبر آگئی
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا
-
شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی نئی فہرست سامنے آگئی
-
معرکہ حق، چین نے پاکستان کی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تصدیق کردی
-
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی



















































