وفاقی وزیر زاہد حامد نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں شریک ملزم ٹھہرائے جانے کے فیصلے کے بعد اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ۔ عدالتی فیصلے کے بعد زاہد حامد نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کردیا ۔ اس موقع پر زاہد حامد کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی وزیر نہیں بننا چاہتا تھا لیکن دوستوں کے کہنے پر ذمہ داری سنبھالی لیکن چونکہ اب مجھے عدالت نے ملزم ٹھہرایا ہے اس لئے مزید کام نہیں کر سکتا۔