پیر‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2024 

بگٹی قتل کیس ،پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ مسترد ،آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ۔۔۔۔۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں انہیں ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نظیراحمد لانگو نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکلا نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، ان کے وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف سفر نہیں کرسکتے اس لئے انہیں عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر پرویز مشرف اگلی سماعت میں پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔واضح رہے کہ نواب اکبر بْگٹی کے قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…