جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کی دھمکیاں پہلے بھی دیکھی تھیں،تیس نومبر کے بعد بھی دیکھ لیں گے،پرویز رشید

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھمکیاں پہلے بھی دیکھی تھیں اورتیس نومبر کے بعد بھی دیکھ لیں گے اور جہاں تک عمران خان کے شکوے کاتعلق ہے تو وہ یقین دلاتے ہیں جب بھی چین میں ثقافتی شو کرنا ہوگا پرویز خٹک کو ضرور بھیجا جائے گا۔ عمران خان نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے کو رد کردیا لیکن حکومتی ترجمان پرویز رشید نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہیکہ کوئلے کیذریعے ہی جلدی اور سستی بجلی تیار ہوسکتی ہے۔ عمران خان نے گلہ کیا ہے کہ وزیراعظم دورہ چین میں شہباز شریف کو تو لے گئے لیکن پرویز خٹک کو نہیں لے کر گئے ، اس پر جواب دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ اس دورے میں تو معاشی فیصلے ہونے تھے، اس لیے شہباز شریف کو لے کر گئے ، لیکن جب بھی ثقافتی دورہ ہوگا پرویز خٹک کو ضرور چین بھیجا جائے گا۔ عمران خان کے اس الزام پر کہ تیس نومبر کے بعد حکومت کے ساتھ وہ ہوگا کہ اس کا چلنا مشکل ہوجائے گا ، پرویز رشید نے جواب دیا کہ ایسی دھمکیاں انہوں نے چودہ اگست کو بھی سنی تھیں ، عمران خان اپنے ثبوت عدالت میں نہیں لے جاسکتے تو میڈیا کو ہی دکھادیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…