منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

داعش کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجودگی کا انکشاف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے لئے اس نے کالعدم مذہبی تنظیموں سے رابطے بھی کئے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے وزیر اعلیٰ ، آئی جی پولیس اور دیگر حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق سمیت دیگر ملکوں کے بعد داعش اب پاکستان میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سلسلے میں داعش نے 10 رکنی خصوصی ونگ بنایا ہے جس نے لشکر جھنگوی سمیت مختلف کالعدم مذہبی تنظیموں سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اپنی تنظیم کے ساتھ مل کر کارروائیوں کی دعوت دی ہے۔ داعش نے کالعدم لشکر جھنگوی کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر کارروائیوں کو تیز کرے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کا گروپ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس کے علاوہ آپریشن ضرب عضب میں مصروف پاک فوج کے جوانوں اور افسران پر حملوں کی حکمت عملی بھی ترتیب دی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کا دعویٰ ہے کہ مہمند ایجنسی اور کرم ایجنسی میں 10 ہزار سے زائد افراد نے تنظیم میں شمولیت کے لئے رابطہ کیا ہے جنہیں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…