ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں 10 سال کے ماصوم بچوں کو پاکستان سے محبت کی سزا مل گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی: بھارت میں انتہا پسند ہندو مسلمانوں اور خصوصا  پاکستان سے کس قدر بغض رکھتے ہیں اس کی واضح مثال اتر پردیش پولیس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے والے معصوم بچوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر کے دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کوشی نگر کے گاؤں کلیان چھپڈ چھوٹا میں محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے  گئے روایتی ماتمی جلوس میں شریک کچھ بچوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم  کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھیں کہ پولیس نے  ان کے خلاف قومی وقار کو نقصان پہنچانے اور معاشرے میں انتشار پھیلانے کا الزام لگا کر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا۔ جن 10 بچوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ان کی عمریں10 سے  12 سال کے درمیان ہیں۔

ایس پی کوشی نگر للت کمار نے بچوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزیدکچھ بتانے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب کوشی نگر کی انتظامیہ نے معاملے کو معمولی  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے  کو جلد حل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل جب پاکستان نے بھارت کو 2014 میں ایک روزہ میچ میں شکست دی تھی تو پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے درجنوں کشمیری طلباء کو بھارت سرکار نے تعلیمی اداروں سے فارغ کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…