جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو نوجوانوں کو گولی مارنے کا اعتراف کر لیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

سرینگر۔۔۔۔بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کچھ روز قبل ہلاک کیے جانے والے دو نوجوانوں کو غلطی سے گولی مار دی گئی تھی۔بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے جمعہ کی رات کو سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس غلطی کا اعتراف کیا۔یاد رہے کہ پیر کو سری نگر کے مضافات میں بھارتی فوجیوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک ہوئے تھے۔جنرل ہودا نے کہا ’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ غلطی ہوئی۔۔۔معلومات تھیں کہ ایک سفید گاڑی میں دہشت گرد ہیں۔ ظاہر ہے اس واقعے میں صحیح طور پر شناخت نہیں کی گئی۔‘انھوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور یہ بالکل شفاف تحقیقات ہوں گی۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق جنرل ہودا نے کہا ’میں یہ واضح کردوں کہ بڈگام کے علاقے چترگم میں جو واقعہ پیش آیا اس کی ہم پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ ان غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اس وقاعے کے اگلے روز ہی انکوائری شروع کردی گئی تھی۔’اب تک 15 سویلین عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کیے گئے ہیں۔‘
جنرل ہودا نے کہا کہ وزارت دفاع نے ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…