جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

دھرنے ناکام اورسازشیں بے نقاب ہوگئیں، مولانا فضل الرحمان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

ملتان ۔۔۔۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کو بچنے کی سیاست سے واسطہ پڑا ہوا ہے لیکن فکر کی بات نہیں، دھرنے ناکام اورسازشیں بے نقاب ہوگئیں ، ملک میں اب کوئی نہیں بچا، جو دھرنوں والوں کو دھرنا ختم کرنے کا کہے ، بیٹھے ہیں سو بیٹھے رہیں۔ کوٹ رادھا کشن میں ہونے والا واقعہ بہت بڑا ظلم ہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان کو زندہ جلا دینا ظلم ہے۔ حکومت ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دے۔ملتان میں اپنے سابقہ ضلعی امیر حاجی انور مرحوم کی رہائش گاہ پر انکی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف دھرنوں کی خطرناک سازش ختم ہو گئی ہے۔ اس سے خطرناک تحریک دوبارہ نہیں بنے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو جتنا نقصان دھرنوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ اتنا ملک میں 50، 60 سالوں کی کرپشن سے نہیں ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں عدم اعتماد کا فیصلہ باہمی مشاورت سے واپس لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر ہونے والے حملوں کے بارے میں مجھے ریاست اگاہ کرے یا پھر خود ذمہ داری قبول کرے انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں جمہوریت کی بساط کو لپیٹنا چاہتے ہیں اس لئے جمہوریت کی جگہ شدت پسندی لے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…