خیبر ایجنسی۔۔۔باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں 17 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ سپین قبر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، واقعے کے بعد فورسز کو اس علاقے سے 17 لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے تاہم ضابطے کی کارروائی کے لئے انہیں لیوی سینٹر شاہ کس منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ’’خیبر 2 ‘‘ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی شر پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔