جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ نے رابن رافیل کے خلاف جاسوسی کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی ، گھر کی تلاشی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے جاسوسی کے الزام پر تجربہ کار سفارت کار اور پاکستانی امور کی ماہر رابن رافیل کے خلاف وفاقی سطح پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ایف بی آئی نے واشنگٹن میں رابن رافیل کے گھر کی تلاشی لی جبکہ محکمہ خارجہ میں ان کے دفتر کو معائنہ کے بعد سیل کردیا گیا ہے، رابن رافیل گزشتہ ایک ماہ سے چھٹیوں پر تھیں جبکہ ان کا کنٹریکٹ رواں ہفتے ختم ہوجائے گا جس کی تجدید بھی نہیں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ رافیل کے خلاف تحقیقات کاونٹر انٹیلی جنس یا جاسوسی کرنے سے متعلق ہے جس میں عام طور پر بیرونی ممالک کے لیے جاسوسی کرنا شامل ہوتا ہے تاہم رابن رافیل کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی صحیح نوعیت کے بارے میں ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی ان پر کوئی فرد جرم عائد کی گئی۔رابن رافیل نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا زیادہ تر وقت پاکستانی امور پر گزارا لیکن یہ معلوم نہیں کہ ان کے خلاف ایف بی آئی کی تحقیقات ان کے کام یا پاکستان سے متعلق ہیں یا نہیں جبکہ رافیل کے ایک ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رابن رافیل تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کررہی ہیں لیکن ابھی تک انہیں تحقیقات کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ رابن رافیل 30 سالہ سفارتکاری کیئریر سے 2005 میں ریٹائر ہو گئی تھیں لیکن 2009 میں ان سے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے کنٹریکٹر کی حیثیت سے خدمات حاصل کیں اور 2 سال اسلام آباد میں رہنے کے بعد وہ واشنگٹن گئیں جہاں وہ 2 نومبر تک پاکستان اور افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی کے دفتر میں کام کرتی رہیں۔ رابن رافیل کے پاکستان کے ساتھ پرانے مراسم ہیں کیونکہ ان کے شوہر آرنلڈ رافیل اسلام آباد میں امریکی سفیر تھے اور 1988 میں سابق صدر جنرل ضیاالحق کے ساتھ اس وقت طیارے میں سوار تھے جب طیارہ حادثے کا شکار ہوا وہ بھی اس میں مارے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…