منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ترک کمپنی نے القاعدہ کے رہنما خالد شیخ محمد کو اپنی اشتہاری مہم کا حصہ بناڈالا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ۔۔۔۔ترکی میں کاسمیٹکس اور دیگر زیبائشی مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی نے نائن الیون واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں قید القاعدہ کے رہنما خالد شیخ محمد کو اپنی اشتہاری مہم کا حصہ بناڈالا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کاسمیٹکس اور دیگر زیبائشی مصنوعات بنانے والے ایک ترک ادارے ’’ایپیلا کاسمیٹکس کمپنی ‘‘نے غیر ضروری بالوں سے نجات کے لئے تیار کی گئی اپنی مصنوعہ کے اشتہار میں 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینیٹر اور پینٹاگون پر حملوں کے ماسٹر مائنڈ کہے جانے والے القاعدہ رہنما خالد شیخ محمد کی اس وقت کی تصویر استعمال کی ہے جو 2003 میں ان کی پاکستان سے گرفتاری کے موقع پر لی گئی تھی۔ تصویر میں خالد شیخ محمد کو ایک بنیان میں دکھایا گیا ہے اور اس میں ان کے جسم کے بال نمایاں ہیں۔ کمپنی نے اس تصویر کے ساتھ جو عبارت چسپاں کی ہے وہ ’’یہ بال خود بخود نہیں جھڑیں گے‘‘ ہے۔اشتہاری مہم میں خالد شیخ محمد کی تصویر شامل کئے جانے کے حوالے سے کمپنی کے ترجمان مہمت کان یلدیز نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ ان کے ادارے نے اس تصویر کا انتخاب شدت پسندی میں ملوث ہونے پر نہیں بلکہ جسم پر بہت زیادہ بال ہونے کے باعث کیا، اشتہاری مہم کا حصہ بنائے جانے سے قبل کمپنی کو خالد شیخ محمد کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا، کمپنی کی تشہیری مہم چلانے والوں نے یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ سے لی تھی جہاں اس تصویر کے ساتھ ہی دیگر کئی دلچسپ عبارات بھی تحریر تھیں، اسی وجہ سے کمپنی نے سوچا کہ ان کی مصنوعہ کی تشہیر کے لئے اس سے بہتر تصویر کوئی دوسری نہیں ہوسکتی۔واضح رہے کہ شیخ خالد محمد کیوبا کے قریب گوانتاناموبے میں امریکا کے بدنام زمانہ قید خانے میں گزشتہ کئی برسوں سے قید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…