منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ سید خورشید شاہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ۔۔۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اگرچیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وہ 9 نومبر کو 15 روز کے لئے بیرون ملک جارہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کردیا ہے۔ اس کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے اب تک ان سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس معاملے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے، اگر ایسا ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم نواز شریف پر عائد ہوگی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے وہ تحریک انصاف سے بھی مشاورت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی مدت 4 سال کرنے میں عمران خان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہییں، عمران خان مذاکرات پرآئیں تو جوڈیشل کمیشن سمیت تمام باتوں پربات ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…