واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس طلب کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس کے دونوں ایوانوں سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں کے رہنماؤں کو جمعے کے روز وائٹ ہاؤس طلب کرلیا ہے۔وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق یہ میٹنگ وسط مدتی انتخابات کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج کے بعد طلب کی گئی ،تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا