لاس اینجلس۔۔۔۔ امریکی میوزک انڈسٹری سے وابستہ بیونس 2014 میں 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما کر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ بن گئیں ہیں۔امریکی جریدے فوربس کیمطابق بیونس کی رواں سال آمدنی 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جو ان کی گزشتہ برس کی آمدنی سے دو گنا زہادہ ہے۔ فوربس کے مطابق سب سے زیادہ آمدنی کمانے والوں میں ٹیلرسوفٹ 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے جب کہ پاپ سنگرپنِک 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔بارباڈوس نڑاد گلوکارہ رہانا 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے جب کہ پاپ سنگر کیٹی پیری 4 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ گزشتہ سال سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ میڈونا اس سال نویں پوزیشن پرہیں۔

































