منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے 3000 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہگہ ۔۔۔۔۔بھارت سے تقریباً 3000 سکھ یاتری سکھ مذہب کے بانی ’بابا گرونانک‘ کے 526ویں یومِ پیدائش کی تقربیات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔سکھ یاتری منگل کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے سرحد پر یاتریوں کا استقبال کیا۔سکھ یاتری پاکستان کے دس روزہ دورے پر ہیں اور وہ ننکانہ صاحب میں ’بابا گرو نانک‘ کے یومِ پیدائش کی تقربیات میں شریک ہوں گے۔
یاتریوں کی حفاظت کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز تعینات کی گئی تھی۔خیال رہے کہ سکھ یاتری ایک ایسے وقت میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے ہیں جب حال ہی میں واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے میں 55 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔بھارت اور پاکستان کے درمیان سفر کرنے والے درجنوں لوگ روزانہ واہگہ کے راستے یہ سرحد عبور کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ واحد زمینی راستہ ہے۔یہ مقام دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی اہم ہے جہاں ٹرکوں پر سامان لادا اور اتارا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…