لندن۔۔۔۔برطانیہ کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکا کی بڑی کمپنیاں داعش جیسے دہشتگردوں کیلیے کمانڈاینڈکنٹرول نیٹ ورکس کاکام کررہی ہیں۔برطانیہ کے گورنمنٹ کمیونی کیشن ہیڈکوارٹرکے نئیڈائریکٹر رابرٹ ہینی گن نے انکشاف کیاہے کہ مختلف ممالک سے شام اورعراق جاکر لڑنیوا لے انتہاپسندانٹرنیٹ کواپنی اشتہاری مہم، مخالفین کودھمکا نے اورانتہاپسندی کاپرچارکرننے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ساتھ ہی دہشتگردوں کو ان خفیہ معلومات سے بھی فائدہ پہنچاہے جوامریکی کنٹریکٹرایڈورڈاسنوڈن نے ظاہرکردی تھیں۔ہینی گن نے کمپنیوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پرائیویسی اور سیکیورٹی میں توازن پیداکریں ورنہ خونریزی بڑھنے کااندیشہ ہے