ابوظہبی۔۔۔۔. پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز ایک وکٹ 22 پر دوبارہ کھیل کاآغاز کردیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر 16 رنزاور متھان لیون نے ایک رن سے اپنے کھیل کا آغاز کیا۔گزشتہ روزآسٹریلیا کی پہلی وکٹ کرس راجر کی گری ، وہ عمران خان کی گیند پر صرف 5 رنز پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے تھے۔ آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 570 تک پہنچنے کیلئے مزید 548 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے روز اپنی اننگز6وکٹ پر 570رنز پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان کی اننگزکی خاص بات یونس خان کی ڈبل اور کپتان مصباح الحق اور اظہر علی کی شاندار سنچریاں رہیں۔